Monday , May 29 2017
Home / جرائم و حادثات / وزیراعظم کا سکریٹری ظاہر کرتے ہوئے ملازمت کا جھانسہ

وزیراعظم کا سکریٹری ظاہر کرتے ہوئے ملازمت کا جھانسہ

حیدرآباد ۔ 21 فبروری ۔ (سیاست نیوز)سائبر کرائم پولیس نے ایک شاطر دھوکہ باز کو گرفتار کرلیا جو خود کو وزیراعظم کا سکریٹری اور دیگر وی آئی پیز کا سکریٹری ظاہر کرتے ہوئے ملازمت دلانے کا جھانسہ دیکر خطیر رقم ہڑپ رہا تھا اُسے آج گرفتار کرلیا ۔ ڈپٹی کمشنر پولیس ڈیٹکٹیو ڈپارٹمنٹ مسٹر اویناش مہنتی نے بتایا کہ 35 سالہ وی آنند بابو جو پیشہ سے فلم کا کوپروڈیوسر ہے نے وزیراعظم کے دفتر سے تعلق ہونے اور خود کو وزیراعظم کے ایڈیشنل سکریٹری اے کے شرما اور چیف منسٹر تلنگانہ کے پرسنل سکریٹری نرسنگ راؤ ظاہر کرتے ہوئے کئی افراد کو فرضی نمبر سے رابطہ قائم کرتے ہوئے اُنھیں ٹھگ رہا تھا ۔ سائبر کرائم کے سب انسپکٹر بی مدھو موہن نے فرضی نمبر کے ذریعہ خود کو وی آئی پی کے سکریٹری ظاہر کرنے کے ایک ریاکٹ کا پتہ لگایا اور مشرقی گوداوری سے تعلق رکھنے والے وی آنند بابو کو گرفتار کرلیا گیااور اُس کے قبضہ سے فرضی پتہ پر حاصل کئے گئے سم کارڈ اور دیگر اشیاء کو برآمد کرلیا ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT