Friday , June 23 2017
Home / سیاسیات / وزیراعظم کا عہدہ 2024ء تک خالی نہیں : پاسوان

وزیراعظم کا عہدہ 2024ء تک خالی نہیں : پاسوان

نئی دہلی۔ 2 مئی (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر و صدر ایل جے پی رام ولاس پاسوان نے آج اپوزیشن پارٹیوں کی اتحاد کی کوشش پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنا وقت ضائع نہیں کرنا چاہئے کیونکہ وزیراعظم کا عہدہ 2024ء تک مخلوعہ نہیں ہوگا۔ وہ پارٹی کی قومی عاملہ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے جو 29 اور 30 اپریل کو دادرا اور نگر حویلی میں منعقد ہوا تھا۔ انہوں نے دلت حامی اقدامات کیلئے وزیراعظم کی دل کھول کر تعریف کی اور اعتماد ظاہر کیا کہ مودی 2024ء تک وزیراعظم بنیں رہیں گے۔ ان کی پارٹی نے قومی عاملہ کے اجلاس میں ایک قرارداد منظور کی اور 15 اگست سے 26 جنوری تک رکنیت سازی کی مہم کے دوران ایک کروڑ نئے افراد کو پارٹی کا رکن بنانے کا عہد کیا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT