Saturday , September 23 2017
Home / ہندوستان / وزیراعظم کا نئے ہندوستان کو ڈیجیٹل بنانے پر زور

وزیراعظم کا نئے ہندوستان کو ڈیجیٹل بنانے پر زور

پونے ۔ 24 اگست (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج دیہی شعبہ میں تبدیلیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کاشتکاروں کو ہر سطح پر بااختیار بنانے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ نئے ہندوستان کا خواب شرمندہ تعبیر کرنے کیلئے ایسا انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کم از کم ہر سال 500 دیہاتوں کو نقد رقم سے پاک بنایا جانا چاہئے تاکہ ڈیجیٹل دیہاتوں کا خواب شرمندہ تعبیر ہوسکے ۔ وزیراعظم نے مویشیوں کے شعبہ میں ترقی کی ضرورت پر توجہ دینے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ مہارت کی تربیت خواتین کو فراہم کی جانی چاہئے جو مویشیوں کے شعبہ میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ انہوں نے دیہاتوں میں کاشتکاروں کو بااختیار بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

TOPPOPULARRECENT