Saturday , October 21 2017
Home / شہر کی خبریں / وزیراعظم کا نورنظر بننے کے سی آر کوشاں

وزیراعظم کا نورنظر بننے کے سی آر کوشاں

گورنر، چیف منسٹر کا بھجن گانے میں مصروف : وی ہنمنت راؤ
حیدرآباد ۔7 اکٹوبر (سیاست نیوز) سکریٹری اے آئی سی سی و سابق رکن راجیہ سبھا وی ہنمنت راؤ نے ریاست کے مسائل کو نظرانداز کرتے ہوئے چیف منسٹر کا بھجن گانے کا گورنر نرسمہن پر الزام عائد کیا۔ بی جے پی اور وزیراعظم کے نورنظر بننے کیلئے کے سی آر کی جانب سے گاندھی خاندان کو تنقید کا نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا۔ آج گاندھی بھون میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وی ہنمنت راؤ نے کہا کہ ریاست کی عوام کئی مسائل سے دوچار ہیں۔ اراضی سروے میں کئی بے قاعدگیاں ہورہی ہیں۔ کسان سمیتوں کو تشکیل دیتے ہوئے پنچایت راج اداروں میں سرکاری مداخلت کی جارہی ہے۔ تمام اپوزیشن جماعتوں نے حکومت کے ان فیصلوں کے خلاف راج بھون پہنچ کر گورنر سے نمائندگی کی ہے جس کا جائزہ لینے کے بجائے گورنر ٹی آر ایس کارکن کی طرح کام کررہے ہیں اور حکومت کے ہر فیصلے کی ستائش کرتے ہوئے چیف منسٹر کا بھجن گارہے ہیں۔ وی ہنمنت راؤ نے کہا کہ نرسمہن دونوں تلگو ریاستوں کے مشترکہ گورنر ہے اور دوستوری عہدے پر فائز ہے۔ سماج کے تمام طبقات کے جذبات کا احترام کرنا ان کی ذمہ داری ہے۔ تاہم وہ سارا وقت منادر کے درشن کرتے ہوئے گذار رہے ہیں۔ بہتر ہوتا انہیں گورنر کے بجائے کسی بڑی مندر کا سربراہ نامزد کیا جانا تھا۔ اپوزیشن جماعتوں پر بالخصوص کانگریس پر چیف منسٹر کی تنقیدوں کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے ہنمنت راؤ نے کہا کہ کے سی آر بی جے پی اور وزیراعظم کی خوشنودی حاصل کرنے کیلئے کانگریس پر نہرو سے سونیا گاندھی تک تمام گاندھی خاندان کے ارکان کو نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس کی الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے۔ 2019ء کے عام انتخابات میں عوام کے سی آر کو سبق سکھائیں گے۔ ساری طاقت جھونک دینے کے باوجود سنگارینی انتخابات میں حکمراں جماعت کے مزدور محاذی تنظیم کو صرف 24 ہزار ووٹ حاصل ہوئے جبکہ اپوزیشن اتحاد کو 20 ہزار ووٹ حاصل ہوئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT