Saturday , August 19 2017
Home / سیاسیات / وزیراعظم کب سنیں گے ؟ : کانگریس

وزیراعظم کب سنیں گے ؟ : کانگریس

نئی دہلی ۔7مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیراعظم نریندر مودی کی تنقید پر جوابی وار کرتے ہوئے کانگریس نے آج کہا کہ پارلیمنٹ میں ’’ناٹک‘‘ اچھی تفریح ہے جو حکومت کے حامیوں کے لئے ہیں لیکن یاد دہانی کی کہ یہ وزیراعظم کا کام ہے کہ عوام سے کئے ہوئے وعدوں کی تکمیل کریں ۔ پارٹی نے الزام عائد کیا کہ نریندر مودی نے کاشتکاروں ‘ دلتوں ‘ طلبہ اور یہاں تک کہ خود اپنے وزراء کی آوازوں کو نہیں سنا ہے ۔ کانگریس نے تیکھے انداز میں سوال کیا کہ آخر وزیراعظم کب سنیں گے ؟ ۔ پارٹی نے کہا کہ ایک شخص چیف منسٹر سے وزیراعظم بن گیا ہے لیکن عوام یقیناً اس سے بالغ نظری کی توقع رکھتے ہیں ۔ اُسے ہر ایک کی بات سننا چاہیئے اور ہر ایک سے محبت اور ہمدردی کا برتاؤ کرنا چاہیئے ۔

TOPPOPULARRECENT