Monday , March 27 2017
Home / Top Stories / وزیراعظم کو دِل بھی ہونا چاہئے: اُدھو ٹھاکرے

وزیراعظم کو دِل بھی ہونا چاہئے: اُدھو ٹھاکرے

نئی دہلی۔ 14 فروری (سیاست ڈاٹ کام) شیوسینا سربراہ اُدھو ٹھاکرے نے آج وزیراعظم نریندر مودی پر ان کی پالیسیوں بشمول کرنسی نوٹوں کی تنسیخ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’’اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ ان کا سینہ کتنا چوڑا ہے، لیکن اس کے اندر دِل بھی ہونا چاہئے۔ میری اُن سے کوئی شخصی دشمنی نہیں ہے، لیکن جب ان کی پالیسیوں سے ملک کو نقصان پہنچتا ہے تو میں اُن کی مخالفت کرتا ہوں۔ مودی جی میرے دشمن نہیں ہیں، لیکن ان کی بھلائی چاہنا اور انہیں برائی سے روکنا میرے حق ہے۔وہ ’’انڈیا ٹی وی ‘‘ کو انٹرویو دے رہے تھے جسے راست نشر کیا گیا۔ انہوں نے عوام کو بینکوں کے سامنے قطاروں میں کھڑا کردیا، جس کے نتیجہ میں 200 افراد کی جانیں ضائع ہوگئیں۔

تھانے میں شیوسینا کو بدنام کرنے بی جے پی
این سی پی کو استعمال کررہی ہے : شنڈے
تھانے ۔ /14 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ریاستی وزیر ایکناتھ شنڈے نے جن کا تعلق شیوسینا سے ہے الزام عائد کیا کہ بی جے پی شیوسینا کو تھانے کے بلدی انتخابات میں بدنام کرنے کیلئے این سی پی کا استعمال کررہی ہے ۔ شنڈے شیوسینا کے ضلعی صدر ہیں ۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ غیرمعلنہ اتحاد بی جے پی اور این سی پی کے درمیان قائم ہوچکا ہے اور دونوں چاہتے ہیں کہ اودھو ٹھاکرے زیرقیادت پارٹی کو تھانے بلدیہ میں برسراقتدار آنے سے روکا جائے ۔ وہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT