Monday , October 23 2017
Home / ہندوستان / وزیراعظم کو قحط سالی پر 100 کارکنوں کا مکتوب

وزیراعظم کو قحط سالی پر 100 کارکنوں کا مکتوب

نئی دہلی ۔ 25 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) 100 سے زیادہ کارکنوں، ماہرین معاشیات اور ماہرین سماجیات نے وزیراعظم نریندر مودی سے خواہش کی کہ کئی ریاستوں میں قحط سالی کی صورتحال پر ردعمل ظاہر کریں اور زور دیا ہیکہ روایتی راحت رسانی اقدامات اور قومی غذائی تحفظ قانون اور مہاتما گاندھی قومی، دیہی روزگار طمانیت قانون کو لفظاً و معاناً نافذ کیا جائے۔ مرکزی اور ریاستی انتظامیوں کو قحط سالی کے خطرہ پر اچھا ردعمل ظاہر کرنا چاہئے لیکن ان کا ردعمل ناقابل شکست ہے۔ اس میں نہ تو عاجلانہ کارروائی ہے اور نہ خلوص و ہمدردی۔ دیہی روزگار طمانیت اسکیم ضرورت سے بہت کم ہے اور مہینوں تک اجرتیں ادا نہیں کی جاتیں۔ اس سے بھی زیادہ سنگین بات یہ ہیکہ مرکزی اور ریاستی حکومتیں قومی غذائی طمانیت قانون کے نفاذ کیلئے بہت کم کچھ کررہی ہیں حالانکہ یہ قانون نافذ ہوکر 3 سال کا عرصہ ہوگیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT