Friday , October 20 2017
Home / سیاسیات / وزیراعظم کیخلاف راہول گاندھی کا ریمارک

وزیراعظم کیخلاف راہول گاندھی کا ریمارک

اترپردیش کی عدالت میں ہتک عزت کی شکایت
چندولی (اترپردیش) 8 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) سرحد پار فوجی کارروائی پر وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف ’’دلالی‘‘ کا ریمارک کرنے پر یہاں کی ایکع دالت میں نائب صدر کانگریس راہول گاندھی کے خلاف ہتک عزت کی ایک شکایت درج کروائی گئی ہے۔ ایک مقامی وکیل سدانند سنگھ نے چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ کی عدالت میں ایک عرضی پیش کی ہے جس پر سماعت کے لئے25  اکٹوبر تاریخ مقرر کی گئی ہے۔ شکایت کنندہ نے الزام عائد کیا ہے کہ وزیراعظم کے خلاف راہول گاندھی کے ریمارکس سے ان کے اور عوام کے جذبات مجروح ہوئے ہیں جبکہ کانگریس لیڈر نے یہ متنازعہ ریمارک کیا تھا کہ ’جنھوں نے ہندوستان کے لئے سرجیکل اسٹرائیک کئے ہیں، ان کے خون کے پیچھے آپ چھپے ہیں۔ ان کی آپ دلالی کررہے ہو، یہ بالکل غلط ہے‘‘۔ سدانند سنگھ نے یہ بھی الزام عائد کیاکہ اب جبکہ ہمارے سپاہی ملک کے لئے اپنی جانیں نچھاور کررہے ہیں لیکن بعض قائدین متنازعہ ریمارکس کے ذریعہ اوچھی سیاست کررہے ہیں۔ انھوں نے راہول گاندھی کے ریمارک کو بدبختانہ قرار دیا جس کے باعث نریندر مودی کی مقبولیت متاثر ہوئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT