Wednesday , August 23 2017
Home / ہندوستان / وزیراعظم کیخلاف زی نیوز ایڈیٹر کا تبصرہ اچانک حذف

وزیراعظم کیخلاف زی نیوز ایڈیٹر کا تبصرہ اچانک حذف

نئی دہلی 28 مئی (سیاست ڈاٹ کام) جواہرلعل نہرو یونیورسٹی کے ریڈیو سے چھیڑ چھاڑ کے بعد زی نیوز پھر ایک بار سرخیوں میں آگیا ہے۔ جبکہ چیانل کے متنازعہ ایڈیٹر سدھیر چودھری نے امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کو دیئے گئے وزیراعظم کے انٹرویو پر ناخوشی کا اظہار کیا ہے۔ چودھری نے اپنے ٹوئٹر پر کہا ہے کہ حکومت کے 2 سال کی تکمیل پر وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے انٹرویو کے لئے ایک غیر ملکی اخبار کا انتخاب کیا واہ کیا بات ہے راشٹر وادی سرکار کا فرنگی اسٹائیل۔ جس پر اعتراض شروع ہوتے ہی دائیں بازو کی سیاست کے خوشامد پسند نے ٹوئٹر سے اپنے ریمارکس ہٹادیئے لیکن سماجی میڈیا پر اس کی تشہیر ہوگئی اور شاہدین نے مضحکہ خیز تبصرے کرنے لگے۔ چودھری کے بارے میں ایک تبصرہ یہ بھی کیا گیا کہ بیچارہ غریب جز معاش کیلئے جدوجہد کررہا ہے۔ واضح رہے کہ صنعتکار جندال سے 100 کروڑ کا تاوان طلب کرنے پر چودھری کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا اور وہ فی الحال ضمانت پر رہا ہیں۔

TOPPOPULARRECENT