Monday , September 25 2017
Home / سیاسیات / وزیراعظم کی آئندہ ماہ ٹاملناڈو میں انتخابی مہم

وزیراعظم کی آئندہ ماہ ٹاملناڈو میں انتخابی مہم

چینائی ۔24اپریل ( سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندرمودی اور بی جے پی کے اعلیٰ سطحی قومی قائدین ٹاملناڈو میں 16مئی کو مقرر اسمبلی انتخابات کی انتخابی مہم میں آئندہ ماہ کے پہلے ہفتہ میں شرکت کریں گے ۔ وزیراعظم 2مرحلوں میں ریاست کے گوشے گوشے کا دورہ کریں گے اور مئی کے پہلے ہفتہ کے وسط میں ٹاملناڈو کے دورہ پر آئیں گے ۔ مئی کے دوسرے ہفتہ کے وسط میں بھی وہ دوبارہ دورہ کریں گے ۔ ان کے پروگرام کو قطعیت دی جارہی ہے ۔ بی جے پی کے قومی صدر امیت شاہ اور سینئر قائدین بشمول مرکزی وزراء پیوش گوئل ‘ پرکاش جاؤڈیکر اور سمرتی ایرانی بھی ریاست کی انتخابی مہم میں شرکت کریں گی ۔

TOPPOPULARRECENT