Monday , August 21 2017
Home / ہندوستان / وزیراعظم کی آج صنعتی قائدین سے ملاقات

وزیراعظم کی آج صنعتی قائدین سے ملاقات

نئی دہلی ۔ 7 سپٹمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیراعظم نریندر مودی عالمی معاشی منظرکے بارے میں کل تجارتی قائدین سے وسیع تر موضوعات پر تبادلہ خیال کریں گے ۔ ان قائدین میں ریلائینس انڈسٹریز کے سربراہ مکیش امبانی ، ٹاٹا گروپ کے چیرمین سائیرس مستری کے علاوہ بینکرس اور ماہرین معاشیات شامل ہیں۔ دفتر وزیراعظم کے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ اس میٹنگ میں زائد از 40 مندوبین شرکت کریں گے جن میں کابینی وزراء ، حکومت اور آر بی آئی کے اعلیٰ عہدیدار ، صنعتی نمائندے ، سرکردہ بینکرس اور ممتاز ماہرین معاشیات شامل ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT