Sunday , August 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / وزیراعظم کی اسپورٹس کی جانکاری پر سائنا حیران

وزیراعظم کی اسپورٹس کی جانکاری پر سائنا حیران

بنگلورو ، 17 سپٹمبر (سیاست ڈاٹ کام) اسٹار شٹلر سائنا نہوال اسپورٹس کے بارے میں نریندر مودی کی معلومات سے کافی متاثر ہوئیں اور کہا کہ وزیراعظم نے انھیں فیملی ممبر جیسا احساس دلایا جب وہ اُن کی 65 ویں سالگرہ سے قبل ملاقات کئے۔ سائنا نے وزیراعظم کو اُن کی سالگرہ کے موقع پر اپنا ایک ریاکٹ تحفہ دینے کے ایک روز بعد نیوز ایجنسی ’پی ٹی آئی‘ کو بتایا کہ ’’یہ ملاقات تقریباً نصف گھنٹہ چلی اور مجھے حیرانی ہوئی کہ انھیں میری فیملی اور میرے گیم کے تعلق سے اس قدر جامع جانکاری ہے کہ جیسے وہ کوئی فیملی ممبر ہوں‘‘۔ سائنا نے بتایا کہ مودی نے زور دیا کہ فیملی کا رول یہ یقینی بنانے میں اہم ہوتا ہے کہ بچے اسپورٹس کو بطور کریئر اپنائیں اور کھیل سے جڑے بزنس اور نوکریوں کے رول کے بارے میں بھی بات کی۔ سائنا نے کہا: ’’میں نے انھیں آئندہ سال ریو اولمپکس کے دورے کی دعوت دی۔ انھوں نے کامن ویلتھ گیمز، ایشین گیمز اور اولمپکس کے تعلق سے بھی تبادلہ خیال کیا۔‘‘ جاپان میں سائنا کے عاجلانہ اخراج کے تعلق سے پوچھنے پر انھوں نے کہا: ’’کئی دفعہ حریفوں کو کم طاقتور سمجھ لیا جاتا ہے لیکن وہ ایسے نہیں ہوتے۔ میتانی (میناتسو) مجھ سے بہتر ثابت ہوئیں۔‘‘ سائنا اب ڈنمارک اور فرانس میں ٹورنمنٹس کیلئے تیاری کررہی ہیں۔ وہ کل بنگلورو پہنچیں گی اور اپنی ٹریننگ شروع کردیں گی۔

TOPPOPULARRECENT