Saturday , September 23 2017
Home / شہر کی خبریں / وزیراعظم کی اہلیہ جیسودا بین کا وقارآباد کی مندر کا دورہ

وزیراعظم کی اہلیہ جیسودا بین کا وقارآباد کی مندر کا دورہ

حیدرآباد 14 اپریل (سیاست نیوز) وزیراعظم نریندر مودی کی اہلیہ جیسودا بین نے آج حیدرآباد سے 70 کیلو میٹر دور واقع وقارآباد میں ایک مندر کا دورہ کیا اور پوجا کی۔ وقارآباد ضلع بی جے پی صدر پرہلاد راؤ نے بتایا کہ وہ وقارآباد کے سابق میونسپل کونسلر رمیش کی دعوت پر یہاں آئی تھیں۔ وہ اپنے بھائی اور دیگر دو کے ہمراہ کل رات پہونچیں اور رمیش کے مکان میں قیام کیا۔

TOPPOPULARRECENT