Thursday , June 29 2017
Home / شہر کی خبریں / وزیراعظم کی اہلیہ جیسودھا بین کا دورہ  چارمینار بھاگیہ نگر لکشمی مندر میں پوجا

وزیراعظم کی اہلیہ جیسودھا بین کا دورہ  چارمینار بھاگیہ نگر لکشمی مندر میں پوجا

حیدرآباد ۔ 15 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : وزیراعظم نریندر مودی کی اہلیہ جیسودھا بین نے آج چارمینار علاقہ کا دورہ کرتے ہوئے یہاں ایک مندر میں پوجا کی ۔ انہوں نے بھاگیہ لکشمی مندر میں کچھ دیر ٹھہر کر پرارتھنا بھی کی ۔ مندر کے ٹرسٹی رکن سنتوش مشرا نے کہا کہ جیسودھا بین نے آج پرانے شہر میں چارمینار ، علاقہ کا دورہ کیا ۔ تلنگانہ بی جے پی کے جوائنٹ کنوینر برائے پروٹوکول مشرا نے کہا کہ ان کے دورہ کے لیے کسی خاص پروٹوکول کا اہتمام نہیں کیا گیا ۔ اس سے قبل انہوں نے حیدرآباد سے 70 کیلو میٹر دور وقار آباد ٹاون کا دورہ کیا تھا اور مندر میں پوجا کی تھی ۔۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT