Tuesday , October 17 2017
Home / ہندوستان / وزیراعظم کی اہلیہ کی بھوک ہڑتال سلم بستی والوں سے اظہاریگانگت

وزیراعظم کی اہلیہ کی بھوک ہڑتال سلم بستی والوں سے اظہاریگانگت

ممبئی ۔ 12 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی کی شریک حیات جشودھابین نے آج یہاں آزاد میدان پر سلم بستی والوں کے کاز سے اظہاریگانگت میں ایک روزہ بھوک ہڑتال کی اور مطالبہ کیا کہ حکومت کو مانسون سیزن کے دوران جھونپڑیوں کا انہدام نہیں کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ بارشوں کے دوران ان بستیوں کو مٹا دینا غریبوں سے ناانصافی ہوگی۔ وہ یہاں ’گڈ سماریٹن مشن‘ کی تائید میں آئی تھیں، جو پیٹر فال کا قائم کردہ چیاریٹیبل ٹرسٹ ہے، جس نے سلم بستی والوں کے کاز کیلئے احتجاج منظم کیا۔

TOPPOPULARRECENT