Wednesday , August 23 2017
Home / ہندوستان / وزیراعظم کی تقریب کیلئے قبل از وقت فصل کٹائی سے انکار

وزیراعظم کی تقریب کیلئے قبل از وقت فصل کٹائی سے انکار

حاجی پور۔ 4 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی ریلوے پراجکٹس کی 12 مارچ کو نقاب کشائی کرنے کیلئے ایک تقریب منعقد کی جانے والی ہے لیکن اسے رکاوٹوں کا سامنا ہے کیونکہ کاشتکاروں نے 60 ایکڑ کے کھیت کی فصل سلطان دیہات میں قبل از وقت کاٹنے سے انکار کردیا ہے۔ سلطان پور حاجی پور صنعتی علاقہ پولیس اسٹیشن کے دائرہ کار میں شامل ہے۔ اور ضلع ہیڈکوارٹر سے تقریبا 6 کیلو میٹر کے فاصلہ پر ہے۔ یہ علاقہ بہار کے ضلع ویشالی کے تحت ہے۔ یہاں کے کاشتکار اپنی گیہوں کی فصل جو جلد ہی تیار ہوجائے گی، وزیراعظم کے پروگرام کا علاقہ تیار کرنے کیلئے 12 مارچ سے پہلے فصل کاٹنے سے انکار کررہے ہیں۔ ضلع مجسٹریٹ رتنا پاٹل نے آج کہا کہ مسئلہ کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ مشرقی وسطی ریلوے کے اروند کمار راجک نے کہا کہ احتجاج کے پیش نظر تقریب مختلف مقام پر منعقد کرنے کیلئے جگہ تلاش کی جائے گی۔ ضلع مجسٹریٹ نے متبادل جگہ تقریب کے انعقاد کے امکان کو مسترد نہیں کیا ہے۔ علاوہ ازیں ریلوے پروگرام میں وزیراعظم پٹنہ ہائیکورٹ کی صدی تقاریب کے اختتامی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔ قبل ازیں چہارشنبہ کے دن جنرل منیجر ریلوے اے کے متل اور چیف سکریٹری انجنی کمار سنگھ کی ایک ملاقات کے دوران فیصلہ کیا گیا تھا کہ 12 کاشتکار جن کی فصل تقریب کے مقام پر ہے اور جو اپنی فصل سے محروم ہوجائیں گے انہیں معاوضہ ادا کیا جائے گا۔ امکان ہیکہ مقامی بی جے پی رکن پارلیمنٹ جو اس انتخابی حلقہ کی نمائندگی کرتے ہیں، نتیانند رائے اس سلسلہ میں کاشتکاروں اور ریلوے کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT