Monday , September 25 2017
Home / Top Stories / وزیراعظم کی خواہش ’’سوچھ بھارت‘‘ ہماری خواہش ’’سچ بھارت‘‘

وزیراعظم کی خواہش ’’سوچھ بھارت‘‘ ہماری خواہش ’’سچ بھارت‘‘

اپوزیشن قائدین کے اجلاس سے نائب صدر کانگریس راہول گاندھی کا خطاب
سابق وزیراعظم منموہن سنگھ، سینئر کانگریس قائدین اور بائیں بازو کی شرکت

نئی دہلی۔17 اگست (سیاست ڈاٹ کام) نائب صدر کانگریس راہول گاندھی نے آج اس کی وعدوں کی تکمیل سے قاصر رہنے پر مذمت کی اور کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی ایک ’’سوچھ بھارت‘‘ کی تخلیق چاہتے ہیں لیکن عوام ’’سچ بھارت‘‘ کی خواہش رکھتے ہیں۔ اپوزیشن قائدین کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جس کے میزبان جے ڈی (یو) قائد شرد یادو تھے، راہول گاندھی نے کہا کہ ملک میں چینی ساختہ مصنوعات فروخت ہورہی ہیں۔ انہوں نے بی جے پی پر الزام عائد کیا کہ عام انتخابات 2014ء میں جو وعدے کئے گئے تھے بشمول بیرون ملک سے کالے دھن کی واپسی اور نوجوانوں کے لیے ملازمتوں کے مواقع کی فراہمی، انہیں پورا نہیں کیا گیا۔ اس اجلاس ’’سانجھی وراثت بچائو‘‘ میں سابق وزیراعظم منموہن سنگھ، دیگر سینئر کانگریس ارکان کے علاوہ بائیں بازو کی پارٹیوں کے قائدین بشمول جنرل سکریٹری سی پی آئی ایم، سیتارام یچوری، سی پی آئی کے قومیس کریٹری ڈی راجہ نے شرکت کی۔ کانگریس قائد نے تفصیلی وضاحت کے بغیر کہا کہ ’’مودی جی کا کہنا ہے کہ وہ ’’سوچھ بھارت‘‘ چاہتے ہیں لیکن ہم ’’سچ بھارت‘‘ چاہتے ہیں۔ وہ جہاں بھی جاتے ہیں جھوٹ بولتے ہیں۔ راہول گاندھی نے آر ایس ایس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ ملک کا دستور بدلنے کا تہیہ کئے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ کہتے ہیں ’’یہ ملک میرا ہے‘‘ دوسرے کہتے ہیں ’’میں ملک کی ملکیت ہوں‘‘ یہی فرق ہم میں اور آر ایس ایس میں ہے۔

TOPPOPULARRECENT