Monday , September 25 2017
Home / ہندوستان / وزیراعظم کی زیرقیادت اجلاس

وزیراعظم کی زیرقیادت اجلاس

نئی دہلی ۔ 19جون ( سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم کے دفتر سے موصولہ اطلاع کے بموجب 21جون کو ایک اجلاس طلب کیا گیا ہے جس میں مزید ایف ڈی آئی معیاروں میں آسانی پیدا کرنے کیلئے لائحہ عمل تیار کیا جائے گا ۔ وزیراعظم نریندر مودی اجلاس کی صدارت کریں گے ۔ جس میں تمام وزارتوں کے عہدیدار بشمول تجارتی و صنعت ‘ فینانس اور داخلہ شرکت کریں گے ۔ اجلاس کی اس لئے نمایاں اہمیت ہے کہ حکومت ایف ڈی آئی کے پیمانوں کے بارے میں مختلف شعبوں میں غور کرتی رہی ہے اور غیر ملکی سرمایہ کاری فروغ بورڈ کے ذریعہ کئی اقدامات کی منظوری بھی دی جاچکی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT