Saturday , September 23 2017
Home / ہندوستان / وزیراعظم کی عوام کو تہوار کی مبارکباد

وزیراعظم کی عوام کو تہوار کی مبارکباد

نئی دہلی ۔ 8 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج ابنائے وطن کو نئے سال کے موقع پر مختلف تہواروں کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے خواہش کی کہ ملک میں امن، خوشحالی اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی پیدا ہو۔ اپنے ٹوئیٹر پیغام میں انہوں نے اُگادی، گڑی پڑوا، چیٹی چاند، نوریہہ اور سجیبو چیرااوبا اور دیگر تہواروں پر ہندوستان کے عوام کو مبارکباد دی۔ ہندوستان کی مختلف ریاستوں میں نئے سال کے آغاز پر مختلف تہوار منائے جاتے ہیں۔ تلنگانہ اور آندھرا میں تلگو سالِ نو پر اگادی اور مہاراشٹرا میں مرہٹی سال ِ نو گڑی پڑوا کے نام سے تہوار منائے جاتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT