Friday , July 21 2017
Home / ہندوستان / وزیراعظم کی فرضی تصویر بھیجنے پر 3افراد گرفتار

وزیراعظم کی فرضی تصویر بھیجنے پر 3افراد گرفتار

بھٹکل (کرناٹک ) ۔ 3۔مئی (سیاست ڈاٹ کام ) کرناٹک پولیس نے وزیر اعظم نریندر مودی کی بناوٹی اور فرضیتصاویر ایک دوسرے کو بھیجنے پر واٹس اپ گروپ کے ایک اڈمنسٹریٹر اور دیگر 2کو گرفتار کرلیا۔ کرناٹک کے شمالی کنڑ ضلع کی مردیشور پولیس نے ’’دی بالس بوائے‘‘ نامی گروپ کے ملزم اڈمنسٹریٹرآٹورکشا ڈرائیور 30سالہ سنتماں نائک کو گرفتارکرلیا۔ یہ گرفتاری مسخ شدہ تصویر پوسٹ کرنے پر عمل میں لائی گئی۔وزیراعظم مودی کی تصویر میں چھیڑخانی کرتے ہوئے اس گروپ میں شامل کیا گیا تھا۔ آنند منجو ناتھ نائک نے اس سلسلہ میں پولیس سے شکایت کی تھی۔پولیس جس نے معاملہ درج کرلیا فوری حرکت میں آتے ہوئے یہ گرفتاریاں کیں ۔ ایک اور ملزم گنیش نائک جسے گرفتار کیا گیا تھا۔ تاہم اسے ضمانت مل گئی۔ تیسراملزم بالا کرشنا نائک مفرور ہے ۔ پولیس اسے گرفتار کرنے کی کوشش کررہی ہے ۔

نارتھ بلاک میں آتشزدگی کے بعد تاریکی، کوئی زخمی نہیں
نئی دہلی ۔ 3 ۔ مئی (سیاست ڈاٹ کام) نارتھ بلاک جہاں داخلہ اور فینانس کی وزارتیں واقع ہیں، وہاں زیر زمین کیبل میں شارٹ سرکٹ کے سبب آج آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجہ میں تقریباً ایک گھنٹہ ساری بلڈنگ میں مکمل تاریکی چھا گئی۔ یہ واقعہ سہ پہر 3 بجے پیش آیا ۔ اس میں کوئی بھی زخمی نہیں ہوا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT