Wednesday , September 20 2017
Home / Top Stories / وزیراعظم کی مصروفیات ، مودی ۔ راجناتھ ملاقات ، اوباما کو مبارکباد، شہریوں سے ربط

وزیراعظم کی مصروفیات ، مودی ۔ راجناتھ ملاقات ، اوباما کو مبارکباد، شہریوں سے ربط

نئی دہلی ۔ /4 اگست (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے آج وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کرکے اپنے دورہ پاکستان کی تفصیلات سے اور اپنی افوری واپسی کے بارے میں بتایا ۔ سرکاری ذرائع کے بموجب راجناتھ سنگھ ایرپورٹ سے راست وزیراعظم سے ملاقات کیلئے روانہ ہوگئے اور اپنے دورہ پاکستان کے موقع پر پیش آنے والے واقعات کی تفصیلات سے اور سارک چوٹی کانفرنس میں اپنی تقریر کے بارے میں تفصیلات سے واقف کروایا ۔ وزیراعظم نریندر مودی نے صدر امریکہ بارک اوباما کو ان کی 55 ویں سالگرہ کے موقع پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی درازی عمر اور صحت مند زندگی کیلئے نیک تمنائیں پیش کیں ۔ اوباما آج ہی کے دن 1961 ء میں ہنالولو (ہوائی) میں پیدا ہوئے تھے ۔ وزیراعظم نریندر مودی /6 اگست کو ٹاؤن ہال طرز کے اپنے اولین جلسہ عام میں شہریوں سے راست ربط پیدا کریں گے ۔ اندرا گاندھی اسٹیڈیم نئی دہلی کی عمارت کے ٹاؤن ہال میں یہ تقریب منعقد ہوگی ۔ وزیراعظم شہریوں کی مصروفیات ، اپنی حکومت اور حکومت کے اقدامات میں عوام کی شمولیت پر بات کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT