Saturday , August 19 2017
Home / ہندوستان / وزیراعظم کی کابینی رفقاء اور پولیس سے مشاورت

وزیراعظم کی کابینی رفقاء اور پولیس سے مشاورت

نئی دہلی ۔ 26 اگست (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج اہم کابینی وزراء سے ملک کی بحیثیت مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جو او آر او پی اور گجرات میں کوٹہ احتجاج سے پیدا ہوئی ہے۔ اجلاس میں مرکزی وزیرداخلہ، فینانس، دفاع، پارلیمانی امور اور جہاز رانی شامل تھے۔ فیروزآباد سے موصولہ اطلاع کے بموجب وزیراعظم نے ضلع فیروزآباد کے سینئر انتظامی اور پولیس عہدیداروں سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ مشاورت کی اور ریاست کی نظم و ضبط کی صورتحال سے واقفیت حاصل کی۔ بنگلورو سے موصولہ اطلاع کے بموجب وزیراعظم نے ریاست کرناٹک کے حالات سے اپنی دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے پولیس عہدیداروں سے مشاورت کی اور کہا کہ ڈیجیٹل پولیسنگ ریاست میں رائج کی جائے۔ وہ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ریاستی پولیس عہدیداروں سے مشاورت کررہے تھے۔ دہرہ دون سے موصولہ اطلاع کے بموجب وزیراعظم نریندر مودی نے اتراکھنڈ کے چیف سکریٹری سے بھی تبادلہ خیال کیا اور کئی مسائل بشمول ریاست کی جرائم کا پتہ چلانے میں ریاست کی پیشرفت کے بارے میں دریافت کیا۔ چیف سکریٹری راکیش شرما نے وزیراعظم سے ویڈیو کانفرنسنگ کے دوران کہا کہ ریاستی حکومت نے تین ہیکٹر اراضی حسینہ کو کانکنی کیلئے تہری کے قریب لیز پر دی ہے۔ وزیراعظم نے چیف سکریٹری سے دریافت کیا کہ کس مقام پر کچرا ڈالنے کا انتظام کیا گیا ہے۔ انہوں نے کچرا ڈالنے کیلئے چند مقامات کی نشاندہی بھی کی اور کہاکہ موبائیل ٹاورس ، ریلوے پٹریاں، سڑکیں جلد از جلد تعمیر کی جائیں ۔ وزیراعظم بدر پور ۔ فریدآباد میٹرو سرویسیس کا امکان ہیکہ 6 ستمبر کو افتتاح بھی کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT