Sunday , October 22 2017
Home / سیاسیات / وزیراعظم کی گورنر بہار کی ستائش

وزیراعظم کی گورنر بہار کی ستائش

آرا ۔ 18 اگست (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج دل کھول کر بہار کے نئے گورنر رام ناتھ کوند کی ستائش اور ان کے نئے عہدہ پر فائز ہونے کا خیرمقدم کیا۔ وزیراعظم بہار نے 9700 کروڑ روپئے کی لاگت سے 700 کیلو میٹر طویل قومی شاہراہ پراجکٹ کے سنگ بنیاد تقریب میں شرکت کیلئے آئے ہوئے تھے۔ گورنر بہار کی حیثیت سے حلف برداری کے بعد کوند ریاست کی کسی تقریب میں پہلی بار برسرعام نظر آئے تھے۔ نئے گورنر بہار وزیراعظم کے ساتھ ہیلی کاپٹر میں پٹنہ سے آرا سفر کررہے تھے۔ وزیراعظم کی آمد پر گورنر نے ایرپورٹ پر ان کا خیرمقدم بھی کیا تھا۔

 

ترنمول کانگریس کی گروہی جھڑپ
کولکتہ 18 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) 5 پولیس ملازمین آج ترنمول کانگریس کی گروہی جھڑپ کے درمیان زخمی ہوگئے۔ اس علاقہ میںکل رات دیر گئے سے کشیدگی میں اضافہ ہوگیا تھا کیونکہ مبینہ طور پر ترنمول کانگریس کے ایک لیڈر کو دوسرے ٹی ایم سی لیڈر کے حامیوں نے زدوکوب کیا۔

TOPPOPULARRECENT