Monday , August 21 2017
Home / ہندوستان / وزیراعظم کے استعفیٰ کا کجریوال کا مطالبہ

وزیراعظم کے استعفیٰ کا کجریوال کا مطالبہ

نئی دہلی ۔ 22 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی کو زبردست تنقید کرتے ہوئے چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال نے آج ان کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ سی بی آئی نے دہلی سکریٹریٹ پر مرکزی وزیر فینانس ارون جیٹلی کو ڈی ڈی سی اے اسکام میں بچانے کیلئے ناکام دھاوے کئے۔ انہوں نے 15 ڈسمبر کے سی بی آئی کے دھاوؤں کو ناکام قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے ہی دھاوے چیف منسٹر مدھیہ پردیش شیوراج سنگھ چوہان ، چیف منسٹر راجستھان اور وزیر خارجہ سشما سوراج کے خلاف کیوں نہیں کئے گئے تھے ؟

TOPPOPULARRECENT