Friday , August 18 2017
Home / سیاسیات / وزیراعظم کے امتیازی سلوک پر چیف منسٹر کرناٹک کی تنقید

وزیراعظم کے امتیازی سلوک پر چیف منسٹر کرناٹک کی تنقید

بنگلورو۔10دسمبر(سیاست ڈاٹ کام) کرناٹک کے وزیراعلی سدارمیا نے ریاست کے اہم مسائل پر تبادلہ خیال کے غرض سے ملاقات کا وقت نہیں دینے پر وزیر اعظم نریندر مودی پر آج نکتہ چینی کی۔ سدا رمیا نے یہاں نامہ نگاروں سے کہا کہ وفاقی ڈھانچے میں وزیر اعظم کو اس طرح کا برتاؤ نہیں کرنا چاہئے ۔انہیں تمام ریاستوں کے ساتھ یکساں سلوک کرنا چاہئے اور سب کے مسائل کو سننا چاہئے ۔ وہ ملک کے وزیر اعظم ہیں اور وہ کسی خاص پارٹی یا ریاست سے تعلق نہیں رکھتے ۔ وزیر اعلی نے دہلی کیلئے ایک کل جماعتی وفد کی قیادت کی اور وہ مہادئی آبی مسئلے پر بات چیت کے لئے وزیر اعظم سے ملاقات کرنا چاہتے تھے ۔سپریم کورٹ نے کرناٹک حکومت کی اس عرضی کو مسترد کردیا تھا جس میں درخواست کی گئی تھی کہ 7.2 ٹی ایم سی پارنی کی سپلائی شمالی کرناٹک کے تین اضلاع کو کی جائے ۔سدا رمیا نے میٹنگ کی میزبانی کی خواہش ظاہر کی ہے لیکن دیگر دو ریاستوں کے وزرائے اعلی نے نہ تو کوئی تاریخ بتائی ہے اور نہ ہی خط کا جواب دیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT