Thursday , August 17 2017
Home / جرائم و حادثات / وزیراعظم کے جلسہ میں جانے کے دوران سڑک حادثہ ‘ 8افراد زخمی

وزیراعظم کے جلسہ میں جانے کے دوران سڑک حادثہ ‘ 8افراد زخمی

حیدرآباد 7اگست (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی کے جلسہ میں شرکت کے لیے جانے کے دوران پیش آئے سڑک حادثہ میں 8افراد زخمی ہوگئے ۔تلنگانہ کے ضلع میدک کے گجویل میں وزیراعظم کی آمد کے پیش نظر آر ٹی سی بس میں لوگوں کو لے جایا جارہا تھا کہ اس بس کو تیز رفتار ایک اور بس نے ٹکر دے دی۔ اس حادثہ میں 8افراد زخمی ہوگئے ۔یہ حادثہ ضلع میدک کے رائلا پور میں پیش آیا۔یہ بس شہر حیدرآباد کے میاں پور ڈپو کی ہے جسے سدی پیٹ کی بس نے ٹکر دے دی۔پولیس نے زخمیوں کو ایمرجنسی ایمبولنس کے ذریعہ اسپتال منتقل کیا ۔زخمیوں کا تعلق میدک ضلع کے رامائن پیٹ منڈل کے نارلہ پور سے ہے ۔

TOPPOPULARRECENT