Tuesday , July 25 2017
Home / ہندوستان / وزیراعظم کے خلاف سی بی آئی تحقیقات کی درخواست مسترد

وزیراعظم کے خلاف سی بی آئی تحقیقات کی درخواست مسترد

وزارت دفاع کے برطرف عہدیدارکی دماغی حالت کے معائنہ کا حکم
نئی دہلی ۔16 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک خصوصی عدالت نے وزارت دفاع کے برطرف عہدیدار کی اس درخواست کو مسترد کردیا جس میں اس وزارت میں رشوت ستانی کے الزامات پر وزیراعظم نریندر مودی کی عدم کارروائی اور بے عمل پر ان کے خلاف سی بی آئی تحقیقات کروانے کی اپیل کی گئی تھی ۔ خصوصی جج وجیندر گوئیل نے اس درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا اور کہا کہ وزیراعظم پر رشوت یا کوئی قیمتی تحفہ قبول کرنے کا کوئی الزام نہیں ہے ۔ عدالت نے کہا کہ ساری شکایت میں ’’ الزامات کی نوعیت یہ ہے کہ وزیراعظم کسی کارروائی میں ناکام ہوگئے ہیں‘‘ ۔ اس الزام میں پر قانون انسداد رشوت ستانی کی دفعہ 14کے تحت کسی بھی صورت میں کوئی مقدمہ نہیں چلایا جاسکتا ۔ یہ درخواست کے این منجو ناتھ نے دائر کی تھی۔ وہ وزارت دفاع میں برسرخدمت تھا اور تادیبی کارروائی کے بعد برطرف کردیا گیا تھا ۔ اس کو مرکزی ایڈمنسٹریٹیو ٹریبونل سے بھی کوئی راحت حاصل نہیں ہوئی تھی بلکہ ٹریبونل نے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس ( ایمس) کے ڈائرکٹر کو اس کی دماغی حالت کا معائنہ کرنے کی ہدایت کی تھی ۔ درخواست گذار نے کہا تھا کہ اس نے وزارت دفاع اور فضائیہ ہیڈ کوارٹرس میں رشوت ستانی کی سرگرمیوں کو متعلقہ عہدیداروں اور وزیراعظم کے علم میں لایا تھا لیکن وہ اس ضمن میں کوئی کارروائی کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT