Sunday , August 20 2017
Home / ہندوستان / وزیراعظم کے خلاف کوئمبتور میں احتجاجی مظاہرہ تقریباً 500 افراد گرفتار

وزیراعظم کے خلاف کوئمبتور میں احتجاجی مظاہرہ تقریباً 500 افراد گرفتار

کوئمبتور ۔ 24 فبروری(سیاست ڈاٹ کام) مختلف تنظیموں کے تقریباً 500 کارکن آج گرفتار کرلئے گئے جبکہ انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ کے موقع پر احتجاجی مظاہرہ کرنے کی کوشش کی۔ وزیراعظم یہاں پر ایشا یوگی سنٹر میں 112 فٹ بلند عادی یوگی کے چہرہ کے مجسمہ کی نقاب کشائی کرنے کیلئے یہاں پہنچے تھے۔ احتجاجیوں نے وزیراعظم کے خلاف کاشتکاروں کے تحفظ اور ان کے مفادات کی حفاظت میں ناکام رہنے کا الزام عائد کرتے ہوئے نعرہ بازی کی اور ایشا یوگی کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا جنہوں نے مبینہ طور پر چہرہ کے مجسمہ کی تعمیر کیلئے قبائیلی اراضی پر ناجائز قبضہ کر رکھا ہے۔ تحصیلدار کے دفتر کے روبرو احتجاجی مظاہرہ میں دریائے بھوانی پر تعمیر شدہ تالابوں کی تعمیر کو روکنے کیلئے مرکز سے مداخلت کی خواہش کی گئی تھی۔ دراویڑر کازدھم، تنتائی پیریار، دراویڑر کازدھم، ٹی ایم سی، ایم ڈی ایم کے، دیڑتلائی، چروتائیگل کچی، انقلابی نوجوانوں کے محاذ، ایس ڈی پی آئی اور فیڈریشن آف ٹاملناڈو فارملس اسوسی ایشن نے احتجاجی مظاہرہ میں شرکت کی۔ پولیس کے بموجب تمام احتجاجیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

 

کشمیر میں پولیس چوکی پر دستی بم حملہ
سرینگر ۔ 24 فبروری(سیاست ڈاٹ کام) مشتبہ عسکریت پسندوں نے ضلع پلواما کی ایک پولیس چوکی پر دستی بم سے حملہ کیا لیکن دھماکہ سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔ دستی بم کاکاپورہ پولیس چوکی پر 7:35 بجے شب پھینکا گیا تھا جو پولیس چوکی کے احاطہ میں پھٹ پڑا۔ کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

TOPPOPULARRECENT