Tuesday , August 22 2017
Home / ہندوستان / وزیراعظم کے دورۂ برطانیہ کا مقصد باہمی تعلقات کا استحکام

وزیراعظم کے دورۂ برطانیہ کا مقصد باہمی تعلقات کا استحکام

نئی دہلی ۔ 10 نومبر۔(سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی برطانیہ کے پانچ روزہ دورہ کا منگل سے آغاز کریں گے جس کا مقصد باہمی تجارت ، سرمایہ کاری ، دفاع ، صیانت اور برقی توانائی کے شعبوں میں باہمی تعاون میں استحکام پیدا کرنا ہے تاکہ دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خلاف جنگ کی جاسکے ۔ دورہ سے قبل اُنھوں نے اعتماد ظاہر کیا کہ ان کا دورہ باہمی تعلقات کو کئی شعبوں میں مزید گہرا کرے گا ۔ خاص طورپر توجہ معاشی اور دفاعی تعاون میں توسیع پر دی جائے گی ۔ نریندر مودی ملکہ ایلزیبتھ دوم سے بکھنگم پیالیس میں ملاقات کریں گے اور اُنھیں ایک سربراہ مملکت کی حیثیت سے مستحقہ استقبال کیاجائے گا ۔ وہ برطانیہ کی پارلیمنٹ سے خطاب بھی کریں گے اور ویمبلے اسٹیڈیم میں اُن کا ایک استقبالیہ ترتیب دیا جارہا ہے جس میں تقریباً 60 ہزار افراد کی شرکت متوقع ہے۔

TOPPOPULARRECENT