Saturday , August 19 2017
Home / شہر کی خبریں / وزیراعظم کے دورہ تلنگانہ انتظامات پر اظہاراطمینان، مرکزی وزیردتاتریہ

وزیراعظم کے دورہ تلنگانہ انتظامات پر اظہاراطمینان، مرکزی وزیردتاتریہ

حیدرآباد۔ 6 اگست (سیاست نیوز) مرکزی وزیر بنڈارو دتاتریہ نے آج کہا کہ وزیراعظم مودی کے 7 اگست کو دورہ تلنگانہ کے پیش نظر تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ مرکزی وزیر نے ریاستی وزیر ہریش راؤ کے ہمراہ وزیراعظم کے دورہ کومٹی بنڈہ گجویل ضلع میدک اور ایل بی نگر حیدرآباد کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ یہاں میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے جن کے ہمراہ بی جے پی قائد کشن ریڈی و دیگر موجود تھے، یہ بات بتائی۔ وزیراعظم کی جانب سے سنگ بنیاد رکھے جانے کے مقام کے انتظامات کا ہرش راؤ کے ہمراہ انہوں نے جائزہ لینے کے بعد کہا وزیراعظم گجویل کے دورہ کے بعد 6 بجکر 40 منٹ پر دہلی کیلئے روانہ ہوجائیں گے۔ مرکزی وزری نے بتایا انہوں نے (دتاتریہ) نے انتظامات کے سلسلہ میں تلنگانہ، ڈی جی پی، پولیس کمشنر حیدرآباد مہیندر ریڈی پولیٹیکل سکریٹری آدھار سنہا اور پارٹی قائدین کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کیا۔ انہوں نے بیگم پیٹ ایرپورٹ پر بھی انتظامات کا جائزہ لیا۔ ریاست تلنگانہ کی تشکیل کے بعد وزیراعظم مودی کا یہ پہلا دورہ تلنگانہ ہے۔ اس دورہ میں وزیراعظم کے ہمراہ مرکزی وزیر ونکیا نائیڈو، اننت کمار، پیوش گوئل، گنگارام آہیر اور مرکزی وزیر دتاتریہ ہوں گے۔

TOPPOPULARRECENT