Thursday , September 21 2017
Home / سیاسیات / وزیراعظم کے دورہ سے قبل گورنر جموں و کشمیر کی ملاقات

وزیراعظم کے دورہ سے قبل گورنر جموں و کشمیر کی ملاقات

نئی دہلی 3 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی کے دورۂ جموں و کشمیر سے قبل گورنر این این ووہرہ نے آج اُن سے ملاقات کی اور ریاست کی صورتحال کے بارے میں تفصیلات سے واقف کروایا۔ ملاقات 30 منٹ طویل تھی جس کے دوران گورنر نے وزیراعظم کو ریاست میں جاری مختلف اسکیموں کے علاوہ نظم و ضبط کی صورتحال سے واقف کروایا۔ مودی 7 نومبر کو ریاست کا دورہ کریں گے اور بگلیہار پاور پراجکٹ کے دوسرے مرحلہ کا افتتاح کریں گے۔ فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ کیا وہ پاور پراجکٹ کا ریموٹ کنٹرول کے ذریعہ افتتاح کریں گے یا شخصی طور پر وزیراعظم وادیٔ کشمیر کا بھی دورہ کریں گے اور ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ اُمید کی جارہی ہے کہ اس طرح پاکستان سے تعلقات میں جمود ختم کیا جاسکے گا۔ چیف منسٹر جموں و کشمیر مفتی محمد سعید نے کئی بار اُمید ظاہر کی ہے کہ وزیراعظم اِس موقع پر مسلم غالب آبادی والی ریاست میں تنوع کے موضوع پر خطاب کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT