Wednesday , August 23 2017
Home / ہندوستان / وزیراعظم کے دورہ ملیشیا کا مقصد تجارت اور سنگاپور کا سرمایہ کاری

وزیراعظم کے دورہ ملیشیا کا مقصد تجارت اور سنگاپور کا سرمایہ کاری

نئی دہلی ۔ 19 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندرمودی نے آج کہا کہ ان کے دورہ ملیشیا کا مقصد مشرقی ایشیائی ممالک کے تجارتی تعلقات میں اضافہ اور دورہ سنگاپور کا مقصد ہندوستان میں سرمایہ کاری کی ترغیب دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ملیشیاء اور سنگاپور کا چار روزہ دورہ کریں گے جس کا آغاز ہفتہ سے ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ملیشیا میں وہ آسیان ۔ ہندوستان چوٹی کانفرنس میں 21 نومبر کو اور دسویں مشرقی ایشیا چوٹی کانفرنس میں جو اگلے دن شروع ہوگی، شرکت کریں گے۔ وزیراعظم نجیب رزاق اور دیگر عالمی قائدین سے جو چوٹی کانفرنس میں شرکت کریں گے، بات چیت ہوگی۔ سنگاپور میں وہ وزیراعظم لی سین لونگ سے باہمی تجارتی تعلقات میں اضافہ کے موضوع پر بات چیت کریں گے جبکہ باہمی سفارتی تعلقات کی 50 ویں سالگرہ پر ایک یادگاری تقریب منعقد کی جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT