Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / وزیراعظم کے دورہ پر نکسلائٹس کا خوف، پولیس کے ہاتھوں میں نکسلائٹس کی تصاویر

وزیراعظم کے دورہ پر نکسلائٹس کا خوف، پولیس کے ہاتھوں میں نکسلائٹس کی تصاویر

لال بہادر اسٹیڈیم میں عوام کے چہروں پر نظر ، پولیس کے سخت گیر صیانتی انتظامات
حیدرآباد 7 اگسٹ (سیاست نیوز) بی جے پی کے عوام اجلاس میں وزیراعظم نریندر مودی کی شرکت اور نکسلائٹس کا خوف صیانتی انتظامات میں مصروف پولیس کے لئے ایک چیلنج بن گیا تھا۔ وزیراعظم کے عہدے پر فائز ہونے کے تقریباً دو سال بعد نریندر مودی تلنگانہ پہونچے تھے۔ ضلع میدک میں ترقیاتی پراجکٹس کا افتتاح کرنے کے بعد آج شام وہ شہر کے لعل بہادر اسٹیڈیم پہونچے جہاں پارٹی کی جانب سے بڑے عوام اجلاس کا انعقاد عمل میں لایا تھا۔ وزیراعظم کے دورے کے پیش نظر ریاست تلنگانہ بھر میں پولیس نے سخت چوکسی اختیار کرلی تھی اور حیدرآباد کے سنٹرل زون علاقہ کو پولیس نے عملاً اپنے گہرے میں لے لیا تھا۔ تاہم باوجود اس کے نکسلائٹس کے خوف سے پریشان پولیس نے خصوصی حکمت عملی اختیار کرلی تھی اور اس قدر چوکسی اختیار کی گئی کہ جلسہ میں شرکت کرنے والے عوام کے چہروں کی جانچ کی گئی اور اسٹیڈیم کے اہم داخلہ راستوں کے علاوہ پارکنگ اور دیگر چوراہوں پر موجود صیانتی دستوں کے ہاتھ نکسلائٹس کی تصاویر تھمادی گئیں اور عوامی چہروں اور تصاویر کو دیکھنے کے بعد عوام کو اسٹیڈیم میں داخلہ دیا گیا۔ اس دوران پولیس نے کئی افراد کو روک لیا تھا جن کی شکلیں تصاویر والے نکسلائٹس سے مشابہت رکھتی ہیں۔ پولیس نے بعدازاں شناختی جانچ کے بعد انھیں جلسہ میں شرکت کی اجازت دی۔

TOPPOPULARRECENT