Monday , August 21 2017
Home / ہندوستان / وزیراعظم کے نام عطیات کی وصولی ، سی بی آئی کا مقدمہ

وزیراعظم کے نام عطیات کی وصولی ، سی بی آئی کا مقدمہ

نئی دہلی ۔ /12 اگست (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی کے نام پر عطیات کی مبینہ وصولی پر سی بی آئی نے ہاؤزنگ سوسائیٹی کے ایک گروپ کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے ۔ سی بی آئی نے اپنے اس ایف آئی آر میں دعویٰ کیا کہ فریدآباد میں رجسٹر شدہ یہ سوسائیٹی ’’نریندر مودی وچار منچ ‘‘ کے وزیراعظم سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ ایف آئی آر نے الزام عائد کیا کہ ’’اس تنظیم کے صدر جے پی سنگھ چند نامعلوم افراد کے ساتھ وزیراعظم ہند کے نام کا بیجا استعمال کرتے ہوئے غیر قانونی طریقہ اور دھوکہ بازی سے عوام سے عطیوں کا مطالبہ کرتے ہوئے یہ عطیات جمع کررہا تھا ‘‘ ۔ جے پی سنگھ ایک ویب سائیٹ www.nmvmindia.org قائم کررکھا تھا جس میں وزیراعظم مودی کی تصویر دکھائی گئی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT