Tuesday , October 17 2017
Home / شہر کی خبریں / وزیراعظم کے وقار کو متاثر کرنے کیلئے کانگریس سرگرم

وزیراعظم کے وقار کو متاثر کرنے کیلئے کانگریس سرگرم

حکومت پر بے بنیاد الزامات ، مرکزی وزیر ایم وینکیا نائیڈو کا ردعمل
حیدرآباد۔ 20 ڈسمبر (سیاست نیوز) مرکزی وزیر شہری ترقیات مسٹر ایم وینکیا نائیڈو نے کانگریس کو اپنی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ پارلیمنٹ کی کارروائی میں رکاوٹ پیدا کرنے کو ہی کانگریس نے اپنا طریقہ کار بنالیا ہے۔ انہوں نے کانگریس کے اس طرز عمل پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس، وزیراعظم نریندر مودی اور مرکزی حکومت کے خلاف غلط اور بے بنیاد الزامات عائد کرتے ہوئے بدنام کرنے کیلئے کوشاں ہے بلکہ وزیراعظم کے وقار کو متاثر کرنے کیلئے کانگریس سرگرم ہے۔ نائیڈو نے کہا کہ مودی جب گجرات کے چیف منسٹر تھے، اس وقت مودی کو کانگریس حکومت میں سمن جاری کئے گئے تھے اور امیت شاہ کو ہر طریقہ سے ہراساں کیا گیا تھا بلکہ انہیں ہر طرح ذہنی اذیت پہونچانے کے علاوہ جیل بھی بھیجا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس، بی جے پی زیرقیادت مرکزی حکومت پر جوابی حملے کرنے کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے مرکزی حکومت پر الزام عائد کررہی ہے۔ جبکہ حقیقت تو یہ ہے کہ کانگریس اور دیگر قائدین خود حکومت کو نت نئے الزامات کے ذریعہ بدنام کرنے کی کوشش کررہی ہے بلکہ حقائق سے بعید بیانات دے رہی ہے۔ وینکیا نائیڈو نے مزید کہا کہ کانگریس کے اس طرز عمل کو اپناتے ہوئے عام آدمی پارٹی بھی مرکزی حکومت کے خلاف انتہائی غلط تشہیر کررہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT