Tuesday , September 26 2017
Home / دنیا / وزیراعظم یوکرین مستعفی

وزیراعظم یوکرین مستعفی

ماسکو ۔ 11 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) یوکرین کے وزیراعظم آرسینے یاتسنیوک نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے اپنے عہدے سے مستعفی ہو جائیں گے۔ اتوار کو اپنے بیان میں وزیراعظم آرسینیے یاتسنیوک نے بتایا کہ وہ منگل کو پارلیمان کو اپنے فیصلے سے آگاہ کریں گے۔ قبل ازیں ملک کے حالیہ صدر پیٹرو پروشینکو نے وزیراعظم سے کہا تھا کہ وہ فروری میں اپنا عہدہ چھوڑ دیں کیونکہ وہ حمایت کھو چکے ہیں۔ ان کی حکومت پر غیر فعالیت اور کرپشن کے الزامات ہیں۔ ادھر عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے بھی انھیں متنبہ کیا تھا کہ اصلاحات نہ کرنے کی صورت میں انھیں امدادی رقم نہیں دی جائے گی۔ وزیراعظم آرسینے یاتسنیوک کی جگہ صدر پیٹرو پروشینکو کی جماعت سے تعلق رکھنے والے ولادومیر گروسمین لے سکتے ہیں جو اس وقت پارلیمینٹ کے اسپیکر کے عہدے پر فائز ہیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے وزیراعظم نے جنگ کے پیشِ نظر فوری طور پر ملک میں نئی حکومت کے قیام کی خواہش بھی ظاہر کی ۔

TOPPOPULARRECENT