Monday , August 21 2017
Home / عرب دنیا / وزیرخارجہ امریکہ کے دورہ خلیج کے باوجود قطر بحران جاری

وزیرخارجہ امریکہ کے دورہ خلیج کے باوجود قطر بحران جاری

دوحہ ۔ 13 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) وزیرخارجہ امریکہ ریکس ٹلرسن کا چار روزہ دورہ خلیج اختتام پذیر ہوگیا جبکہ وہ سعودی عرب اور اس کے حلیف ممالک کے ساتھ قطر کی کشیدگی دور کرنے سے قاصر رہے حالانکہ انہوں نے امیرقطر شیخ تمیم سے 48 گھنٹوں میں دو مرتبہ ملاقات کی تھی اور واشنگٹن واپسی سے قبل بحیثیت ثالث سعودی اور اس کے حلیف ممالک سے ملاقات کی ۔

شامی سرحد کے قریب شدید آگ
استنبول،13جولائی (سیاست ڈاٹ کام) شام کی سرحد سے متصل ترکی کے جنوبی کلس صوبے میں آج فوجی علاقے میں شدید آگ لگ گئی اور فوج کے آرڈینینس ڈپو میں ہلکے دھماکے سنائی دیئے ۔سرکاری خبر رساں ایجنسی انادولونے بتایا کہ آگ پر قابو پانے کے لئے فائربریگیڈ کی گاڑیوں نے کئی گھنٹوں تک مشقت کی اور آگ کی وجہ سے ایک شاہراہ پر ٹریفک جام ہوگئی۔ اس میں کسی کے زخمی یا ہلاک ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے اور آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT