Saturday , October 21 2017
Home / ہندوستان / وزیرخارجہ سشما سوراج ایمس سے ڈسچارج

وزیرخارجہ سشما سوراج ایمس سے ڈسچارج

نئی دہلی ۔15مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیرخارجہ سشما سوراج کو آج ایمس سے ڈسچارج کردیا گیا ‘ انہیں تین ہفتے قبل دواخانہ میں سینہ میں جکڑن اور بخار کی شکایت پر شریک کیا گیا تھا ۔ ایمس کے ڈائرکٹر ایم ایل مشرا نے کہا کہ سشما سوراج کو ڈاکٹروں کے ایک گروپ کی جانب سے معائنے اور انہیں بالکل تندرست پانے کے بعد ڈسچارج کیا جارہا ہے ۔ 64سالہ مرکزی وزیر 25اپریل کو ایمس میں شریک کروائی گئی تھی ۔ ڈاکٹرس نے قبل ازیں کہا تھا کہ انہیں شدت کی گرمی اور مسلسل سفر کرنے کی وجہ سے سمیت ہوگئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT