Monday , September 25 2017
Home / ہندوستان / وزیرداخلہ نے صیانتی صورتحال کا جائزہ لیا

وزیرداخلہ نے صیانتی صورتحال کا جائزہ لیا

نئی دہلی ۔ 8 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ نے آج اعلیٰ سطح کے عہدیداروں بشمول مشیر قومی سلامتی اجیت داول سے ملاقات کرکے ملک کی صیانتی صورتحال کا جائزہ لیا۔ این آئی ٹی سرینگر میں تشدد اور این آئی اے کی ٹیم کو پاکستان کے دورہ کی اجازت نہ دینے کا نوٹ لیا گیا۔ وزیرداخلہ کو داخلی صیانتی صورتحال کی تفصیلات سے اور این آئی ٹی سرینگر میں کشیدگی دور کرنے کے اقدامات سے تفصیلی طور پر واقف کروایا گیا۔ سرکاری ذرائع کے بموجب این آئی ٹی سرینگر میں صورتحال کشیدہ لیکن قابو میں ہے۔ آج کی میٹنگ میں پاکستان کی جانب سے ہندوستانی تحقیقاتی ٹیم کو دورہ کی اجازت نہ دیئے جانے پر بھی غوروخوض ہوا۔ اجلاس میں معتمد داخلہ راجیو مہرشی، مختلف سراغ رساں محکموں کے سربرہ اور دیگر سینئرسرکاری عہدیدار شریک تھے۔

TOPPOPULARRECENT