Wednesday , August 23 2017
Home / Top Stories / وزیردفاع ارون جیٹلی کا دورہ کشمیر ‘ سیکوریٹی صورتحال کا جائزہ

وزیردفاع ارون جیٹلی کا دورہ کشمیر ‘ سیکوریٹی صورتحال کا جائزہ

سرینگر ۔ 17 مئی (سیاست ڈاٹ کام) وزیردفاع ارون جیٹلی نے آج اعلی سطحی اجلاس میں کشمیر کی صورتحال کا جائزہ لیا جہاں عسکریت پسندوں کے حملے اور سنگباری کے واقعات میں اضافہ ہوگیا ہے۔ ارون جیٹلی جن کے پاس فینانس کا بھی قلمدان ہے‘ آج شام سرینگر پہنچے اور انہوں نے سیکوریٹی جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔ نومنتخب معتمد دفاع سنجے مترا اور فوجی سربراہ جنرل بپن راوت کے علاوہ دیگر کئی فوجی عہدیدار اجلاس میں شریک تھے۔ وزیردفاع کو جموں و کشمیر کی صورتحال اور وادی میں عام حالات کی بحالی کیلئے سرکاری ایجنسیوں کے ساتھ باہمی تعاون کے ساتھ کئے جارہے اقدامات کے بارے میں واقف کرایا گیا۔ لائن آف کنٹرول پر مداخلت کاری روکنے کیلئے مختلف اقدامات سے بھی انہیں واقف کرایا جائے۔ ارون جیٹلی نے قومی یکجہتی کو چیلنج کرنے والے حالات کا سامنا کرتے ہوئے اپنی جانوں کی قربانی دے رہے فوجیوں کو بھرپور خراج پیش کیا۔ انہوں نے تمام سپاہیوں سے خواہش کی کہ وہ اپنی ذمہ داری بخوبی نبھائے اور اس بات کو یقینی بنائے کہ تخریبی عناصر سے نمٹنے میں بے قصور عوام متاثر نہ ہوں۔ وہ لائن آف کنٹرول پر کمانڈرس کی چوکسی سے بھی بے حد متاثر تھے جو سرحدپار سے کسی بھی مہم کا مؤثر جواب دے رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT