Monday , October 23 2017
Home / ہندوستان / وزیردفاع منوہر پاریکر کا انکاونٹر میں ہلاک کرنل کو خراج عقیدت

وزیردفاع منوہر پاریکر کا انکاونٹر میں ہلاک کرنل کو خراج عقیدت

نئی دہلی ۔ 17 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیردفاع منوہر پاریکر نے آج کرنل سنتوش مہادک کو خراج عقیدت پیش کیا جو جموں و کشمیر کے علاقہ کپواڑہ میں ایک انکاونٹر میں ہلاک کردیئے گئے۔ اپنے پیغام میں پاریکر نے کہا کہ ہمیں اپنے نوجوان عہدیداروں پر فخر ہے جنہوں نے محاذ پر قیادت کی اور اپنی قوم کا تحفظ کرنے کیلئے جان قربان کردینے سے بھی پیچھے نہیں ہٹے۔ کمانڈنگ آفیسر 41 راشٹریہ رائفلس کرنل سنتوش جو تلاشی پارٹی کی قیادت کررہے تھے، گھنے جنگل میں حاجی ناکہ کے پاس عسکریت پسندوں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہوگئے تھے۔

سکریٹری جنرل ریڈکراس سوسائٹی ڈاکٹر اگروال کا انتقال
نئی دہلی ۔ 17 ۔ نومبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ممتاز نیرو سرجن اور سکریٹری جنرل انڈین ریڈکراس سوسائٹی ستیہ پال اگروال کا آج صبح بعمر 70 سال آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس میں انتقال ہوگیا ۔ پدم بھوشن ایوارڈ یافتہ اور پبلک ہیلت ایڈمنسٹریشن کی مشہور شخصیت ڈاکٹر اگروال نے ملک میں آفات سماوی کے وقت امدادی کارروائیوں اور وبائی امراض پر قابو پانے کی منصوبہ بندی میں کلیدی رول ادا کیا تھا ۔ وہ سال 2005 سے انڈین ریڈکراس سوسائٹی کے سکریٹری جنرل کے عہدہ پر فائز تھے اور سال 1996 تا 2005 ڈائرکٹر جنرل ہیلت سروسیس حکومت ہند کی حیثیت سے خدمات انجام دی تھیں ۔ پسماندگان میں اہلیہ سریتا اگروال ، دختر رشیما شرما اور فرزند توشار اگروال شامل ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT