Tuesday , September 26 2017
Home / ہندوستان / وزیردفاع کے دورہ عمان و عرب امارات میں تاخیر

وزیردفاع کے دورہ عمان و عرب امارات میں تاخیر

نئی دہلی ۔ 17 مئی (سیاست ڈاٹ کام) وزیردفاع منوہر پاریکر کا مجوزہ سرکاری دورہ برائے عرب امارات و عمان میں آج تاخیر کا اعلان کیا گیا جس کی وجہ بعض مقررہ مسائل بتائے گئے ہیں۔ وہ اب 20 مئی کو عمان کا اور اس کے بعد متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے۔ محکمہ دفاع کے ذرائع کے بموجب پاریکر پہلے عمان کا دورہ کریں گے جہاں وہ ملک کی اعلیٰ سطحی قیادت سے تبادلہ خیال کریں گے۔ 22 اور 23 مئی کو وہ متحدہ عرب امارات کا دورہ کرنے والے ہیں۔ منوہر پاریکر اولین وزیر دفاع ہندوستان ہیں جو متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے۔ ان کے دورہ کے موقع پر دونوں ممالک کی فضائیہ کی جانب سے مشترکہ مشقیں منعقد کی جائیں گی۔ ہندوستانی لڑاکا طیارے متحدہ عرب امارات میں توقف کریں گے اور سرخ پرچم فضائی مشق میں امریکی فضائیہ کے ساتھ شرکت کریں گے۔ قبل ازیں وزیراعظم نریندر مودی گذشتہ سال عرب امارات کا دورہ کرچکے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT