Monday , September 25 2017
Home / کھیل کی خبریں / وزیر اسپورٹس کی شاہد کے افراد خاندان سے ملاقات

وزیر اسپورٹس کی شاہد کے افراد خاندان سے ملاقات

نئی دہلی۔20 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراسپورٹس وجئے گوئل نے یہاں ہندوستانی ہاکی لیجنڈ محمد شاہد کے افراد خاندان سے ملاقات کی اور ہاکی کے سابق کپتان کی موت کو ہندوستان کا ایک بڑا نقصان قرار دیا۔ ملاقات کے دوران انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی کا پیغام بھی پہنچایا جس میں مودی نے دکھ کا اظہار کیا۔ اس موقع پر وزیر اسپورٹس نے کہا کہ شاہد کے مظاہرے اور ان کے کارنامے ہمیشہ نئی نسل کو ایک راہ دکھائیں گے جنہوں نے ہندوستان کیلئے کئی یادگار فتوحات حاصل کرنے کے علاوہ اولمپکس کا میڈل بھی حاصل کیا۔

TOPPOPULARRECENT