Friday , August 18 2017
Home / Top Stories / وزیر اعظم امریکہ روانہ

وزیر اعظم امریکہ روانہ

جنیوا ۔6جون ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیراعظم نریندر مودی آج سوئٹزرلینڈ میں اپنے دورہ کے اختتام پر امریکہ روانہ ہوگئے ۔ انہیں سوئٹزر لینڈ کے دورہ نے این ایس جی کی رکنیت کیلئے ہندوستان کو تائید حاصل ہوئی ۔ جب کہ 48رکنی گروپ کا اجلاس عنقریب مقرر ہے ۔ جنیوا میں تقریباً آدھا دن گذارنے کے بعد وزیراعظم نے اپنے دورہ کا اختتام کیا اور بذریعہ طیارہ واشنگٹن ڈی سی روانہ ہوگئے ۔ وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوروپ نے کہا کہ واشنگٹن میں مودی کی ملاقات صدر امریکہ سے اوول آفس وائٹ ہاؤز میں ہوگی ۔ مودی کے وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد دونوں قائدین کی یہ چھٹویں ملاقات ہوگی۔ وہ 8جون کو امریکی کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے ۔ مودی 5ممالک کے دورہ پر ہیں جس کا آغاز افغانستان سے ہوا تھا جہاں سے وہ قطر اور اس کے بعدسوئٹزرلینڈ گئے تھے ۔ امریکہ کے دورہ کے بعد وہ میکسیکو کادورہ کریں گے جس کی دعوت انہیں صدر میکسیکو نے دی تھی ۔ سوئٹزرلینڈ کے دورہ کے موقع پر ہندوستان اور سوئٹزرلینڈ نے سوئس بینکوں میں جمع کالا دھن کا پتہ چلانے باہمی تعاون میں اضافہ سے اتفاق کیا ۔

TOPPOPULARRECENT