Saturday , October 21 2017
Home / ہندوستان / وزیر اعظم اور لیفٹننٹ گورنر پر چیف منسٹر دہلی کی شدید تنقید

وزیر اعظم اور لیفٹننٹ گورنر پر چیف منسٹر دہلی کی شدید تنقید

نئی دہلی۔/2جون، ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعظم نریندر مودی اور لیفٹننٹ گورنر نجیب جنگ کے خلاف تازہ حملہ کرتے ہوئے چیف منسٹر ارویند کجریوال نے آج حکومت دہلی کے کام کاج میں رکاوٹ پیدا کرنے کا الزام عائد کیا ۔ اس تنقید کی اصل وجہ ایک پریمیم بس سرویس کے آغاز کے خلاف بی جے پی رکن اسمبلی وجیندر گپتا کی شکایت پر اینٹی کرپشن بیورو کی تحقیقات ہے جس میں یہ الزام عائد کیا گیا ہے کہ عاپ حکومت نے گرگاؤں کے ایک خانگی بس آپریٹر کو فائدہ پہنچانے کیلئے یہ اسکیم شروع کی ہے۔لیفٹننٹ گورنر نے یہ عذر پیش کرتے ہوئے اسکیم کو روک دیا کہ شروعات سے قبل اجازت حاصل نہیں کی گئی جس پر کیجروال نے اپنے ٹوئٹر پر کہا کہ لیفٹننٹ گورنر اور وزیر اعظم عمداً دہلی حکومت کے کام کاج میں رخنہ پیدا کررہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT