Friday , September 22 2017
Home / دنیا / وزیر اعظم برطانیہ کو مودی کا گیتا اشلوک سے مزین کتاب دانوں کا تحفہ

وزیر اعظم برطانیہ کو مودی کا گیتا اشلوک سے مزین کتاب دانوں کا تحفہ

طلبہ ویزا مسئلہ پر دونوں وزرائے اعظم کی بات چیت
لندن /13 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج وزیر اعظم برطانیہ ڈیوڈ کیمرون کو خاص طورپر دستکاری کے ذریعہ تیار کردہ منقش کتاب دان جن پر بھگوت گیتا کے اشلوک نقش کئے گئے تھے، تحفہ میں دیں۔ علاوہ ازیں پہلی عالمی جنگ کے دوران جو ہندوستانی سپاہی فرانس میں تعینات تھے، ان کے خطوط پر مشٹامل ایک کتاب بھی تحفہ دی۔ وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کو چوبی، سنگ مرمر اور چاندی سے آراستہ یہ کتاب دان تحفہ میں دینے کا تذکرہ اپنے ٹوئٹر پر کیا۔ کتاب دانوں کے ساتھ چاندی کی ایک گھنٹی بھی ہے، جس پر سنسکرت میں گیتا کے اشلوک کندہ ہیں اور گھنٹی کے اندرونی حصہ پر ان کا انگریزی ترجمہ ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے وزیر اعظم برطانیہ ڈیوڈ کیمرون سے بات چیت کے دوران ہندوستانی طالب علموں کی تعداد میں نمایاں کمی پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم برطانیہ کو مسئلہ کا جائزہ لینا چاہئے۔ انھوں نے پرزور انداز میں یہ مسئلہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ میں گزشتہ تین سال کے دوران ہندوستانی طلبہ کی تعداد میں 50 فیصد کمی آئی ہے۔ وزارت خارجہ ہندوستان کے ترجمان نے کہا کہ وزیر اعظم نے وزیر اعظم برطانیہ سے کہہ دیا کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ طلبہ کی اکثریت اوسط طبقہ سے تعلق رکھتی ہے، چنانچہ ان کے لئے ویزا کا حصول اس پر عائد شرائط کی وجہ سے بہت مشکل ہوتا ہے۔ انھوں نے وزیر اعظم برطانیہ سے خواہش کی کہ وہ اس مسئلہ کا جائزہ لیں اور ویزا قواعد میں نرمی پیدا کریں۔

TOPPOPULARRECENT