Friday , September 22 2017
Home / ہندوستان / وزیر اعظم سیکولر سنڈیکٹ کا شکار لوٹ کے لنگوروں کو ترقی کا ایجنڈہ ناپسند ، نقوی کا دعویٰ

وزیر اعظم سیکولر سنڈیکٹ کا شکار لوٹ کے لنگوروں کو ترقی کا ایجنڈہ ناپسند ، نقوی کا دعویٰ

جئے پور ۔ 11 ۔ اپریل : ( سیاست ڈاٹ کام ) : مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے آج کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی گذشتہ 20 سال سے سیکولر سنڈیکٹ اور عدم تحمل کا شکار ہیں ۔ اس کے باوجود ترقی کے راستہ میں کوئی رکاوٹ نہیں آئی ہے جس پر وزیر اعظم گامزن ہیں ۔ مملکتی وزیر اقلیتی امور نے کہا کہ گذشتہ دو عشروں سے نریندر مودی ، سیاسی سیکولر سنڈیکٹ کے عدم تحمل کا شکار ہیں جب کہ وہ چیف منسٹر گجرات کی حیثیت سے ترقی کا چہرہ تھے اور اب وزیر اعظم کی حیثیت سے غریبوں اور نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کررہے ہیں ۔ مسٹر نقوی نے کہا کہ اقتدار میں آنے کے بعد وزیر اعظم سے اقتدار کی راہداریوں سے درمیانی آدمیوں ( دلالوں ) کو ہٹادیا اور ترقی کے ایجنڈہ پر کام کررہے ہیں جو کہ لوٹ کے لنگوروں ( اسکام کے ذریعہ عوام کی دولت لوٹنے والے ) کو ہضم نہیں ہورہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگرچیکہ گمراہ کن مہم کے چلاتے ہوئے ترقی کی راہ میں رکاوٹ پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن حکومت بہترین حکمرانی اور تیز رفتار ترقی کے عہد پر کاربند ہے اور ترقی کا ایجنڈہ بالکلیہ محفوظ ہے ۔

TOPPOPULARRECENT