Tuesday , October 17 2017
Home / شہر کی خبریں / وزیر اعظم سے چندرا بابو نائیڈو کی ملاقات متوقع

وزیر اعظم سے چندرا بابو نائیڈو کی ملاقات متوقع

حیدرآباد۔/12اگسٹ، ( پی ٹی آئی) آندھرا پردیش کو خصوصی موقف دینے کیلئے اپوزیشن وائی ایس آر کانگریس اور دیگر پارٹیو ں کی جانب سے حکمراں تلگودیشم اور بی جے پی اتحاد پر تنقیدوں میں اضافہ کے درمیان چیف منسٹر آندھرا پردیش چندرا بابو نائیڈو نے آج کہا کہ وہ اس مسئلہ پر مرکز سے بات چیت کیلئے 15اگسٹ کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کریں گے۔ اس خصوص میں وزیر فینانس ارون جیٹلی، وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ ، وینکیا نائیڈو اورنرملا سیتا رامن کے علاوہ صدر بی جے پی امیت شاہ سے بھی بات چیت کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT