Wednesday , September 20 2017
Home / شہر کی خبریں / وزیر اعظم سے چندرا بابو کی جمعرات کو ملاقات

وزیر اعظم سے چندرا بابو کی جمعرات کو ملاقات

حیدرآباد ۔17 اگست ( سیاست نیوز) چیف منسٹر آندھراپردیش  مسٹر این چندرا بابو نائیڈو توقع ہیکہ 20اگست کو دہلی کے دورہ پر روانہ ہوں گے اور 4 بجے شام وزیراعظم مسٹر نریندر مودی سے ملاقات کریں گے ۔ وزیراعظم سے آندھراپردیش کیلئے خصوصی موقف کے علاوہ خصوصی مالی پیکیج دینے کی خواہش کریں گے ۔ مسٹر چندرا بابو نائیڈو قانون تقسیم ریاست میں دیئے گئے تمام تیقنات پر ممکنہ حد تک جلد سے جلد عمل آوری کرنے کی وزیراعظم سے درخواست کریں گے ۔چندرا بابونائیڈو اپنی ریاست کو درپیش مختلف مسائل کی یکسوئی پر زور دیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT