Monday , March 27 2017
Home / سیاسیات / وزیر اعظم سے کانگریس وفد کی نمائندگی

وزیر اعظم سے کانگریس وفد کی نمائندگی

نئی دہلی۔ 16 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس صدر راہل گاندھی کی قیادت میں پارٹی کے ایک وفد نے آج یہاں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کرکے کسانوں کی قرض معافی کی اسکیم پر غور کرنے کی مانگ کی۔وفد نے نوٹ بندی کی وجہ سے کسانوں کو ہورہی پریشانیوں سے واقف کرایا اور کہا کہ کسان پہلے سے ہی قرض میں ڈوبے ہوئے ہیں اور فصل کے اس موسم میں نوٹ بندی ہونے کی وجہ سے انہیں بے حد پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔پارٹی کے سینئر لیڈر کیپٹن امریندر سنگھ اور پارلیمنٹ کے احاطہ میں اخباری نمائندوں کو بتایا کہ وزیراعظم نے ان کی بات کو دھیان سے سنا اور معاملہ پر غور کرنے کا یقین دلایا۔کیپٹن سنگھ نے کہا کہ ملک کے بیشتر کسان کو آپریٹو سیکٹر کے بنکوں سے وابستہ ہیں لیکن نوٹ بندی کی وجہ سے ان بنکوں سے انہیں مدد نہیں مل رہی ہے اور ربیع فصل کی بوائی متاثر ہورہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ہی ہزاروں ایسے گاؤں ہیں جہاں بنک یا اے ٹی ایم کی سہولت نہیں ہے ۔ جہاں کہیں اے ٹی ایم ہے بھی تو وہاں لمبی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں ۔کیپٹن سنگھ نے کہا کہ انہوں نے پنجاب کے کسانوں کے مسائل کو اٹھایا جبکہ پارٹی کے ایک دیگر سرکردہ لیڈر راج ببر نے اترپردیش کے کسانوں کی دقتوں پر روشنی ڈالی اس کے علاوہ مدھیہ پردیش کرناٹک اور کئی دیگر ریاستوں کے مسائل کی طرف بھی وزیر اعظم کی توجہ مبذول کرائی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT